Buy website traffic cheap

بلوچستان اسمبلی

کوئٹہ: سپیکر راحیلہ حمید درانی کی صدارت میں بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے بھی حلف اٹھالیا

لاہور(ویب ڈیسک): بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا،سپیکر راحیلہ حمید درانی نے نومنتخب ارکان نے حلف لیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اورسپیکر راحیلہ حمید درانی کی صدرات میں بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے نومنتخب ارکان اسمبلی سے حلف لیا۔ حلف لینے کے بعد ارکان صوبائی اسمبلی نے حروف تہجی کے اعتبارسے رجسٹر پر دستخط کئے ۔یاد رہے کہ آج قومی اسمبلی ،کے پی کے، بلوچستان اور سندھ اسمبلی کے اجلاس ہوئے جس میں نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایاجبکہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15 اگست کو طلب کیاگیا ہے جس میں نو منتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔