Buy website traffic cheap

نسل کشی

سپریم کورٹ نے پی ایس پی کے سربراہ مصطفٰی کمال کو بڑاجھٹکادیدیا، اہم درخواست خارج

لاہور(ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے مردم شماری سے متعلق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کی درخواست خارج کردی اور متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے مردم شماری کوچیلنج کرنے سے متعلق مصطفی کمال کی درخواست کی سماعت کی ۔پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس پاکستان نے مصطفی کمال سے استفسار کیا کہ عام انتخابات کے دوران آپ کی جماعت نے کوئی سیٹ جیتی ہے؟،اس پر مصطفی کمال نے کہا کہ جی نہیں جناب ،میری جماعت نے کوئی نشست نہیں جیتی۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپ ہم سے وہ کام کروانا چاہتے ہیں جوکمیشن نے کرنا ہے،وکیل مصطفی کمال نے کہا کہ مردم شماری سپریم کورٹ کی ہدایت پرہی ہوئی تھی،وکیل نے کہا کہ مئی 2018 کی رپورٹ میں بتایا گیا مردم شماری میں کافی سقم ہیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ رپورٹ میں بھی سقم ہوں گے،غیرجانبداری پرکیسے بھروسہ کرلیں؟،ہم اس فورم پر تحقیقات نہیں کرسکتے،آپ پارلیمنٹ کو معاملہ حل کرنے دیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ تمام صوبوں کوتحفظات ہیں تومعاملہ پارلیمنٹ کوحل کرنے دیں۔چیف جسٹس نے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کی درخواست خارج کردی اور متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔