Buy website traffic cheap

فلم گولڈ

فلم گولڈ کے ٹریلر اور گانے نے دھوم مچادی

فلم گولڈ کے ٹریلر اور گانے نے دھوم مچادی
ممبئی: فلم گولڈ کے ٹریلر اور گانے نے دھوم مچادی ۔بالی ووڈ کی نئی آنے والی اسپورٹس فلم گولڈ کا شائقین کو بے حد انتظار ہے جس کے ٹریلر اور گانے نے پہلے ہی دھوم مچادی ہے۔ گولڈ کی کہانی 1936 سے 1948 کے عرصے کے درمیان گھومتی ہے، تاہم فلم کا زیادہ وقت برصغیر کی تقسیم کے بعد آزاد ہندوستان کے ابتدائی 2 سال کے وقت کے گرد گھومتا ہے۔فلم کی کہانی آزاد بھارت کی پہلی ہاکی ٹیم کے گرد گھومتی ہے، جس نے 1948 میں برطانیہ میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں ماضی میں خود پر حکومت کرنے والے ملک کو ہرا کر گولڈ میڈل جیتا تھا۔ اس فلم میں اکشے کمار کی ہیروئن یعنی ان کی اہلیہ کا کردار بھارتی ٹی وی اداکارہ مونی راو نے ادا کیا ہے، جنہوں نے بگ باس 11 میں بھی شرکت کی تھی۔اطلاعات ہیں کہ مونی راو کو اس فلم میں بالی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان کی وجہ سے کام ملا۔مونی راو کی یہ پہلی بولی وڈ فلم ہوگی۔ اس سے قبل وہ متعدد بھارتی ڈراموں اور بنگالی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔سلمان خان کی وجہ سیبالی ووڈ فلم میں کام ملنے کی خبروں کی وجہ سے جہاں اداکارہ مونی راو پریشان ہیں، وہیں اب انہوں نے اس حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے سچائی بتادی۔مونی راو نے گولڈ کی پروموشن کے سلسلے میں ایک نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں ایسی خبروں پر پریشانی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں من گھڑت خبروں پر تکلیف پہنچی ہے۔اداکارہ نے گولڈ میں سلمان خان کی وجہ سے موقع ملنے کی خبروں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اداکاری کو 10 سال دیے اور وہ بنگالی زبان کی فلموں کی اہم اداکارہ ہیں،تاہم انہیں اب اگر بولی وڈ فلم میں موقع ملا ہے تو جھوٹی خبریں کیوں پھیلائی جا رہی ہیں؟مونی راو نے صاف کہا کہ ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں کہ انہیں سلمان خان کی وجہ سے ہی اکشے کمار کی فلم میں کام کرنے کا موقع ملا۔