Buy website traffic cheap

قومی اسمبلی

قومی اسمبلی میں لیگی ایم این ایز کے احتجاج کے دوران عمران خان کے ردِ عمل نے سب کو حیران کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر قومی اسمبلی کے سپیکر منتخب ہو گئے ہیں اور حلف برداری کی تقریب کے دوران اور بعد تک ن لیگی اراکین کی جانب سے شدید احتجاج اور نعرے بازی کی گئی اور اس دوران چیئرمین پی ٹی آئی پیچھے بیٹھے مسکراتے اور ہنستے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایاز صادق نے اسد قیصر سے حلف لینا شروع کیا تو ن لیگی اراکین کی جانب سے ایوان میں احتجاج شروع کر دیا گیا اور ” ووٹ کو عزدو “ ، ” چوری کا مینڈینٹ نامنطور نا منظور “ کے نعرے لگائے گئے ، اسد قیصر نے سپیکر کی نشست سنبھالنے کے بعد ہنگامہ آرائی کے باعث اجلاس پندرہ منٹ کیلئے ملتوی کر دیا۔اجلاس ملتوی ہونے کے بعد ن لیگی اراکین نے عمران خان کی نشست کے سامنے آ کر احتجاج شروع کر دیا تاہم اس موقع پر عمران خان بیٹھے شیریں مزاری کے ساتھ گفتگو کرتے رہے اور مسکراتے رہے ۔