Buy website traffic cheap

ایازصادق

وزیراعظم کے لیے مخصوص سیٹ پر ایساشخص براجمان ہوگیا کہ ایازصادق کو مداخلت کرکے سیٹ خالی کروانی پڑگئی

لاہور(ویب ڈیسک): رکن قومی اسمبلی ملک فاروق اعظم غلطی سے وزیراعظم کی نشست پر بیٹھ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے،ایم این اے ملک فاروق اعظم غلطی سے وزیراعظم کی نشست پر بیٹھ گئے۔اس پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ملک صاحب آپ وزیراعظم کی نشست پر بیٹھ گئے ہیں ۔روایت کے مطابق وزیراعظم کی نشست پر کوئی نہیں بیٹھ سکتا۔ رکن قومی اسمبلی ملک فاروق اعظم وزیراعظم کی نشست سے اٹھ کر دوسری نشست پر بیٹھ گئے