Buy website traffic cheap

پنجاب اسمبلی

پنجاب اسمبلی کے 359 نومنتخب اراکین نے سپیکر رانامحمد اقبال خان کی صدارت میں حلف اٹھالیا

لاہور(ویب ڈیسک): پنجاب اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھالیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018 کے بعد پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس آج ہوا جس میں نو منتخب اراکین کی حلف برداری ہوئی۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔پنجاب اسمبلی کا ایوان اس وقت 359 ارکان پر مشتمل ہے، اسمبلی کے 371 کے ایوان میں 12 نشستیں خالی ہیں۔پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے 176 ممبران نے حلف اٹھایا۔ تحریک انصاف کے 139 جنرل، 33 خواتین اور 4 اقلیتی ارکان ہیں۔مسلم لیگ ن کے 162 ارکان نے حلف اٹھایا، ن لیگ کے 128 جنرل، 30 خواتین اور 4 اقلیتی ارکان ہیں۔مسلم لیگ ق کے 10، پیپلز پارٹی کے 7، راہ حق پارٹی کا ایک اور 3 آزاد ارکان بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔