Buy website traffic cheap

کپل شرما

کپل شرما کی نئے شو کے ساتھ چھوٹی سکرین پر واپسی کی تیاری

کپل شرما کی نئے شو کے ساتھ چھوٹی سکرین پر واپسی کی تیاری
ممبئی: بھارت کے مشہور کامیڈین کپل شرما نے ایک بار پھر نئے شو کیساتھ چھوٹی سکرین پر واپسی کی تیاری شروع کردی ہے۔بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کے پہلے مزاحیہ شو کامیڈی نائٹ ود کپل شرما نے جہاں انہیں کامیابیوں کے بلندیوں پر پہنچایا وہیں انہیں کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور اس دوران ان کی زندگی میں کئی اتار چڑھا آئے جس کا اختتام ان کے شو کے بند ہونے پر ہوا بعد ازاں انہوں نے ایک نئے شو فیملی ٹائم ود کپل کیساتھ انٹری ماری لیکن وہ بھی ناکام رہی۔شو کے بند ہونے کے بعد کپل شرما نے اپنی صحت پر توجہ نہیں دی جس کے باعث ان کے وزن میں حیرت انگیز اضافہ ہوگیا اور انہیں پہچاننا مشکل ہوگیا لیکن قسمت کی دیوی ایک بار پھر سے ان پر مہربان ہوگئی ہے اور ان کی دوبارہ چھوٹی سکرین پر ایک نئے شو کے ساتھ واپسی ہورہی ہے تاہم اس کے لیے کپل کو اپنے وزن کم کرنے کے لیے سخت محنت کرنا پڑے گی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما نے اپنی زندگی کی نئی شروعات کا فیصلہ کیا ہے اور سکرین پر واپسی کیلئے منصوبہ بندی شروع کردی ہے ان کا اگلے 2 ماہ کے اندر ایک نئے شو کیساتھ آنے کا ارادہ ہے تاہم اس کا باضابطہ کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔کامیڈین نے اپنا وزن کم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کیلئے وہ ایک ٹرینر کی خدمات حاصل کریں گے اور شو کے لئے خود کو تیار کریں گے جبکہ مداحوں کو ان کے نئے شو کا بے صبری سے انتظار ہے۔