Buy website traffic cheap

سراج

متحدہ اپوزیشن میں دراڑیں پڑگئیں، اہم سیاسی جماعت نے وزیراعظم کے لیے کسی کو بھی ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا

لاہور(ویب ڈیسک): متحدہ اپوزیشن وزیر اعظم کے معاملے پر تقسیم ہو گئی، پیپلز پارٹی کی جانب سے شہباز شریف کو ووٹ دینے سے انکار کے بعد جماعت اسلامی کے اکلوتے رکن اسمبلی نےبھی وزیر اعظم کے انتخاب میں کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا،جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شورٰی کے فیصلے کے مطابق جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی وزیراعظم کے انتخاب کے لیے کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے۔

متحدہ مجلس عمل(ایم ایم اے ) میں شامل اہم اتحادی پارٹی جماعت اسلامی پاکستان نے بھی وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں غیر جانبدار رہتے ہوئے کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شورٰی کے فیصلے کے مطابق جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی وزیراعظم کے انتخاب کے لیے کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ”احتساب سب کا “اور کرپشن فری پاکستان مہم جاری رکھے گی ،جماعت اسلامی آنے والے بلدیاتی الیکشن کی تیاری کرے گی ، کسی سیاسی جماعت کو کندھا دینے کی بجائے ہم اپنی نظریاتی لڑائی خود لڑیں گے ۔