Buy website traffic cheap


نااہلی کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ عمران خان کیخلاف درخواست پرآج سماعت شروع کریگا

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کےلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بنچ تشکیل دے دیا گیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر تشکیل دیئے گئے 2 رکنی ڈویژنل بنچ کی سربراہی جسٹس شوکت عزیر صدیقی کریں گے جبکہ بنچ کے دوسرے رکن جسٹس اطہر من اللہ ہوں گے۔عدالت بنچ عمران خان کی نااہلی کے درخواستوں پر سماعت آج کرے گا جبکہ بنچ چیئرمین پی ٹی آئی کو وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں حصہ لینے سے روکنے کی متفرق درخواست بھی سنے گا۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے درخواستوں کی سماعت کرنے والے بنچ پر اعتراض کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پی ٹی آئی کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے بنچ کی تشکیل کےخلاف آج اعتراض دائرکیا جائے گا۔پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی پی ٹی آئی سے متعلق اچھا تاثرنہیں رکھتے جبکہ جسٹس اطہرمن اللہ سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے ساتھی اور ترجمان رہے ہیں۔