Buy website traffic cheap

محمودخان

پاکستان تحریکِ انصاف کے نامزدامیدوارمحمودخان خیبرپختونخواہ کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمود خان وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ منتخب ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمود خان نے 77 ووٹ حاصل کیے جبکہ اپوزیشن کے نثار گل نے 33 ووٹ لیے۔وزیراعلیٰ کے انتخاب کا عمل شروع ہو ا تو سپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق غنی نے ایوان کے دروازے بند کرنے کا حکم دیا اور ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمود خان کو ووٹ دینے کیلئے اراکین لابی نمبر 2 میں جائیں جبکہ اپوزیشن کے امیدوار میاں نثار گل کو ووٹ دینے والے اراکین لابی نمبر ایک میں جائیں۔