Buy website traffic cheap

ذرداری

پیپلزپارٹی وفاق کے بعد پنجاب اسمبلی میں بھی ن لیگ کیساتھ ہاتھ کرگئی، ذرداری کی اہم شخصیت کو کال کرکے ووٹ نہ کرنے کی ہدایت

لاہور(ویب ڈیسک): پنجاب اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب آج کیا جارہاہے اورایسے میں سابق صدر و پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اپنا فیصلہ سنادیا اور پنجاب میں پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی کو فون کرکے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی امیدوار کوووٹ نہ دیا جائے ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی سے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف دونوں ہی رابطے میں ہیں اور ووٹ کے خواہشمند ہیں لیکن پیپلزپارٹی کسی کو بھی ووٹ نہ دینے کے فیصلے پر ڈٹ گئی، آصف زرداری نے پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی کو فون کر کے فیصلے کا اعادہ کر دیا اور ہدایت کی کہ پنجاب میں کسی کو ووٹ نہیں دیں گے، آج کے انتخابی عمل سے لاتعلق رہیں گے۔