Buy website traffic cheap

گرےلسٹ

اگرمعاشی پابندیوں اور “گرےلسٹ” سے نکلنا ہے تو یہ کام کرو، اہم بین الاقوامی ادارے نے پاکستان کو الٹی میٹم دیدیا

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان دورے پرآئے ہوئے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے وفد نے3ماہ میں پاکستان کو12 نکات پر مکمل عملدرآمد کرنے کا ٹارگٹ دے دیا ہے جس میں دہشت گردی میں استعمال ہونے والی رقوم کا پتہ چلانے اور ان کی منتقلی روکنے، منی لانڈرنگ کے خلاف برسرپیکار اداروں کے اہلکاروں کی استعداد کار مزید بڑھانے، منی لانڈرنگ کے مکمل خاتمے کے لیے موثر وفعال جامع طریقہ کار وضع کرنے، ٹیررفنانسنگ کیخلاف مزیدموثر میکانزم بنانے اور زیادہ موثر قانون سازی کے اہداف حاصل کرنا شامل ہے۔

ایف اے ٹی ایف کے وفد کو بتایا گیاکہ حکومت پاکستان 26 نکاتی نیشنل ایکشن پلان کے تحت پہلے ہی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کی خاطر بھرپور اقدامات پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کو یقینی بنارہی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت وزارت داخلہ، نیکٹا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ وزارت خزانہ کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے ساتھ مربوط رابطوں کا موثر نظام قائم کریں تاکہ مشتبہ اکاؤنٹس اور ان میں آنے والی رقوم اور پھر ان کی آگے منتقلی کے بارے میں سخت آبزرویشن رکھی جاسکے اور پتہ چلایا جائے کہ وہ رقوم کہاں کہاں اور کس کس کو پہنچائی گئیں۔