Buy website traffic cheap

شریف

بلاول بھٹو بھی کسی سے پیچھے نہ رہے، ایوان میں آتے ہی مخالفین پر برس پڑے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی خاطر ایوان میں آئے ہیں. ہم سپیکر سے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں. یہ الیکشن دھاندلی زدہ تھے جس میں میڈیا کا بلیک آؤٹ رہا، نتائج تین دن تک سامنے نہ آئے، پری پول رگنگ اور آفٹر پول رگنگ کی گئی، فارم 45 نہ دیا گیا، آر ٹی ایس سسٹم نے کام نہ کیا یہ عمل الیکشن کے نتائج پر سوالیہ نشان پیدا کرتا ہے تاہم اس کے باوجود پیپلز پارٹی نے جمہوری عمل کو جاری رکھا اور ایوان میں آنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم جمہوریت کی خاطر ہم نے دھاندلی زدہ الیکشن پر سمجھوتہ کیا، میں تمام اپوزیشن جماعتوں سے اپیل کرتا ہوں کہ دھاندلی کے باوجود جمہوری عمل کو چلنے دیا جائے لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ ہم خاموش رہیں گے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کی جائیں۔