Buy website traffic cheap

نواز شریف

شادابی پاکستان شجرکاری مہم

صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی
قےام پاکستان کے بعد اِس دےس کو اپنے گھر کی طرح سدھارنے کی ذمہ داری سب پر تھی۔ لےکن پاکستان کے خےر خواہ جےسے ہی اِس جہان سے اُٹھتے چلے گئے۔ وطن جو اپنا گھر ہوتا ہے اِس کے ساتھ بےگانوں والا سلوک کےا جانا شروع ہو گےا۔ حکمران اشرافےہ نے اِس طرح ملک کے وسائل کو نوچا اور عوام کے ساتھ بے دری کے ساتھ سلوک کےا کہ جمہور کے دل و دماغ مےں ےہ بےٹھ گےا کہ کھاﺅ پےو عےش کرو۔ ےوں قےام پاکستان کے وقت جو جذبہ کارفرما تھا وہ تعمےر پاکستان کے لےے مفقود ہوتا گےا۔ اب حالت ےہ ہے کہ جس کا جی چاہتا ہے وہ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتا ہے ۔ پاک فوج کے خلاف بےان بازی کرتا ہے جب ذاتی مفادات قومی مفادات پر حاوی ہوجائےں تو پھر محمود اچکزئی کا نظرےہ اور مودی کا نظرےہ حکمران اشرافےہ کے دلوں کو بھاتا ہے۔ اِس گھٹن کے ماحول مےں مصطفائی تحرےک کے بانی جناب ڈاکٹر ظفر اقبال نوری جو کہ عشق رسول ﷺ کی سرُخےل طلبہءتنظےم انجمن طلبہءاسلام کے مرکزی صدر بھی رہے ۔ اُنھوں پاکستانی قوم کے اندر ےہ جذبہ جگاےا کہ ملک بھر مےں شجرکاری کی جائے ےوں ملک بھر مےں ےوم آزادی پاکستان کو ےوم شادابی پاکستان کے طور پر مناےا گےا۔ پورئے ملک مےں پودئے لگائے گئے ہنوز ےہ سلسلہ جاری ہے۔
ڈاکٹر ظفر اقبال نوری اےک اےک ہستی کا نام ہے جنہوں نے پاکستان مےں موجود لاکھوں انسانوں تک نبی پاک ﷺ کے عشق کا پےغام پہنچاےا۔ےوں میری عمر کے لوگ اِن کی بدولت قافلہ عشق و مستی انجمن طلبہءاسلام مےں شامل ہوئے۔ مصطفائی تحرےک پاکستان بھی سابقےن انجمن طلبہ اسلام پر مشتمل دوستوں کی سماجی تحرےک ہے۔ جناب ڈاکٹر ظفر اقبال نوری گذشتہ دو دہائےوں سے امرےکہ مےں مقےم ہےں لےکن وطن عزےز کے ساتھ اُن کی محبت لازوال ہے۔ حالےہ دنوں مےں ملک مےں درختوں کی کمی کو جس بُری طرح محسوس کےا گےا ہے اُس حوالے سے جناب ڈاکٹر ظفر اقبال نوری نے مصطفائی تحرےک پاکستان کے دوستوں کو پاکستان مےں درخت لگانے کا ٹاسک دےا ہے۔ امرےکہ مےں مقےم جناب سےد الطاف بخاری جو کہ ممتاز شاعر بھی ہےں اُنھوں نے بھی اِس مہم کے لےے بہت محنت کی۔ ےوں جناب ڈاکٹر ظفر اقبال نوری اور مصطفائی تحرےک کے مرکزی امےر جناب ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سعےدی نے وطن کی شادابی کے لےے شجرکاری کا مشن شروع کےا ہے۔مظہر سلےم حجازی بھی اِس ہر اول دستہ مےں شامل ہےں۔ جاوےد مصطفائی (سرگودہا) بھی انتہائی فعال کردار ادا کر رہے ہےں۔ انجمن طلبہءاسلام کے سابقےن بالخصوص اِس مشن مےں جناب ظفر اقبال نوری اور جناب غلام مرتضیٰ سعےدی کے دست و بازو بن گئے ہےں۔ شجرکاری مہم کو نعرہ ےہ ہے کہ ہر پاکستانی اِس ےوم آزادی پر اےک درخت لگائے۔ ےوں انشا اللہ ےہ مہم جاری و ساری ہے۔ پوری قوم سے امےد ہے کہ اپنے حال اور مستقبل کو بہتر بننے کے لےے درخت لگانے کی اِس قومی مہم مےں اپنا حصہ ضرور ڈالےں۔
راقم کا تعلق بھی انجمن طلبہءاسلام اور مصطفائی تحرےک سے رہا ہے راقم نے بھی جناب ڈاکٹر ظفر اقبال نوری کی آواز پر لبےک کہتے ہوئے لاہور بار اےسوسی اےشن کو بھی اِس عظےم مشن کا حصہ بناےا ےوں وکلاءکے اندر شجر کاری کے فروغ کے لےے راقم نے بھی اپنا کام کےا۔ راقم کو لاہو ربار اسوسی اےشن نے کوارڈےنٹر برائے شجر کاری مہم نامزدکےا ۔ شجرکاری مہم کے سلسلے مےں عوامالناس مےں شعور اُجاگرکرنے کے لےے ڈاکٹر ظفر اقبال نوری اور مصطفائی تحرےک کے موجودہ صدر جناب غلام مرتضیٰ سعےدی ، انجمن طلبہ اسلام کے سابق مرکزی صدر نعمان عبدالجبار، خواجہ خالد آفتاب، طاہر انجم، سےد ارشد گےلانی، اوےس مصطفائی، مےاں شہزاد، اکرم قادری ،مسعود سےالوی، تنوےر مصطفائی ڈاکٹر راشد رضا بہت سے مصطفائی رضا کاروں اور ڈائرےکٹر پی اےچ اے نے مےنار پاکستان لاہو ر مےں پودے لگا کر اِس شجرکاری مہم کا آغاز کےا۔ ڈاکٹر ظفر ا قبال نوری نے شادابی پاکستان کے حوالے سے بہت خوبصورت نظم بھی تحریر کی.