Buy website traffic cheap

ڈاکٹر عارف علوی

صدارتی انتخابات کا شیڈول جاری ہوتے ہی پی ٹی آئی نے صدرِ مملکت کے لیے اپنے امیدوارکے نام کا اعلان کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): چیئرمین تحریک انصاف عمران خان انتخابی فتح کے بعد حکومتی عہدوں کے لیے موزوں افراد کے انتخاب میں مصروف ہیں اور کئی عہدوں کے متعلق کافی گومگوں کی کیفیت ہے کہ ان پر کون براجمان ہو گا۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سرفہرست آتا ہے، جس کے امیدوار کا تاحال معلوم نہیں ہو سکتا تاہم اب تحریک انصاف کے صدرمملکت کے طور پر ایسے شخص کا نام سامنے آ گیا ہے کہ سن کر پاکستانی حیران رہ جائیں گے۔ صدر ممنون حسین کی صدارت کی مدت ختم ہونے کے بعد تحریک انصاف اپنا صدر لائے گی جس کے لیے عمران خان نے ڈاکٹر عارف علوی کا نام منتخب کر لیا ہے جبکہ شاہ محمود قریشی کو وزیرخارجہ بنایا جائے گا۔ یہ فیصلے گزشتہ دنوں بنی گالہ میں تحریک انصاف کے ایک مشاورتی اجلاس میں کیے گئے۔