Buy website traffic cheap

پنجاب اسمبلی

پنجاب اسمبلی میں چور دن دہاڑے رکنِ اسمبلی کے جوتے لے اڑے،چوری کا سن کر ایوان میں قہقہے

لاہور(ویب ڈیسک): پنجاب اسمبلی کی مسجد سے مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی مولانا الیاس چنیوٹی کا جوتا چوری ہوگیا۔ مولانا الیاس چنیوٹی پنجاب اسمبلی کی مسجد میں نماز کی ادائیگی کے بعد باہر نکلے تو انہیں ان کا جوتا نہ مل سکا۔رکن اسمبلی سیکرٹریٹ کے عملے سے جوتا مستعار لے کر ایوان میں آئے۔ انہوں نے سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر صاحب واقعی تبدیلی آگئی ہے، میں مسجد میں نماز کی ادائیگی کیلئے گیا لیکن واپس آیا تو میرا جوتا چوری ہوچکا تھا جس پر ایوان میں قہقہے بکھر گئے۔