Buy website traffic cheap

جام کمال

بلوچستان عوامی پارٹی کے جام کمال پاکستان کے رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے کے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے

لاہور(ویب ڈیسک): بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال 39 ووٹ لے کر بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل اپوزیشن کے امیدوار یونس عزیز نے 20 ووٹ حاصل کیے ۔ یونس عزیز بی این پی مینگل اور متحدہ مجلس عمل کی جانب سے امیدوار تھے ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ن لیگ کے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے بھی اپنا ووٹ جمال خان کے حق میں دیا ۔