Buy website traffic cheap

عثمان بزدار

پی ٹی آئی کو پنجاب میں بہت بڑاجھٹکا، نامزد وزیراعلیٰ عثمان بزدارقتل کے مقدمہ میں ملوث نکل آئے

لاہور(ویب ڈیسک): نامزد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے قتل کے کیس میں دیت دے کر چھوٹنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ عثمان بزدارکیخلاف قتل کا مقدمہ 1998 میں درج ہوا،ایف آئی آر میں عثمان بزدار،ان کے والد اور بھائی کو نامزد کیا گیا تھا،ڈیرہ غازی خان کی عدالت نے 2000 میں فیصلہ سنایا،نامزد وزیراعلیٰ پنجاب ان کے والد اور بھائی نے دیت دے کر رہائی پائی۔واضح رہے کہ فاروق بندیال کو اسی طرح کے کیس میں پارٹی سے نکالا گیا تھا،فاروق بندیال کو شبنم زیادتی کیس میں ملوث ہونے پر پارٹی سے نکالا گیا تھا۔