Buy website traffic cheap

بنگالیوں

وزیراعظم پاکستان آج قوم سے پہلا خطاب کریں گے

اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان عمران خان آج وزیراعظم کا حلف اٹھانے کے بعد قوم سے پہلا خطاب کریں گے ،وزیراعظم کا خطاب شام چھ بجے سرکاری ٹی وی پر نشر ہوگا ،وزیراعظم اپنے خطا میں حکومت کے لائحہ عمل اور اپنی پالیسی کے حوالے سے اعلانات بھی کریں گے اور عوام کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔امید کی جارہی ہے کہ وزیراعظم عمران خان 100 روزہ پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی کابینہ کے ناموں پر بھی قوم کو اعتماد میں لیں گے اور پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی کا بھی اعلان متوقع ہے۔ یاد رہے کہ نو منتخب وزیراعظم عمران خان نے عام انتخابات 2018 میں اپنی پارٹی کی کامیابی کی صورت میں حکومت کے پہلے 100 دن کے ایجنڈے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ تعلیم، صحت، مکان، انصاف اور روزگار ان کے ایجنڈے پر سرفہرست ہوں گے۔عمران خان کے ایجنڈے میں خارجہ پالیسی میں اصلاحات لانا، ملک بھرمیں درخت لگائے جانا، کراچی میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاو¿ن، ٹیکس کا بوجھ کم کیا کرنا، بجلی اور گیس کی قیمت کو کم کرنا، وزیراعظم اسکیم کے تحت 50 لاکھ سستے گھر بنائے جانا اور 4 نئے سیاحتی مقامات کا اعلان شامل ہے۔