Buy website traffic cheap

حج

’ لبیک اللھم لبیک‘، لاکھوں مسلمانوں کی فریضہ حج کی ادائیگی

مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک)‌ دنیا بھر سے مسلمان حج کا مقدس فریضہ ادا کرنے کیلئے مکہ پہنچ گئے ہیں. تفصیلات کے مطابق عازمین حج رکن اعظم وقوف عرفہ کے لیے میدان عرفات میں جمع ہونا شروع ہوگئے۔ رواں سال مسجد نبویؐ کے امام شیخ حسن بن عبدالعزیز آل الشیخ خطبہ حج دیں گے ، اس کے بعد عازمین نماز ظہر اور نماز عصر ایک ساتھ ادا کریں گے۔ عصر اور مغرب کے درمیان وقوف ہوگا۔ حجاج مزدلفہ میں رات کھلے آسمان تلے قیام کریں گے اور رمی کے لیے کنکریاں چنیں گے۔ اگلے روز نماز فجر کی ادائیگی کے بعد وہ جمرات جائیں گے جہاں شیطان کو کنکریاں مارنے اور قربانی کے بعد بال منڈوا کر احرام کھول دیں گے اور طواف زیارت کریں گے۔