Buy website traffic cheap

سرکاری

ٹوبہ:سرکاری ریٹ پر اشیاء کی خریدوفروخت دکانداروں نے توہین سمجھ لی

ٹوبہ ٹیک سنگھ:( ڈسٹرکٹ رپورٹر)دکانداروں نے سرکاری ریٹ لِسٹس کو نمایاں جگہوں پر لگانے سے انکار کر دیا۔ دوکاندار شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے ۔ پرائس کنٹرول میجسٹریٹس اپنے فرائض سے غافل۔ کمالیہ کی عوامی، سماجی اور شہری تنظیموں نے وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ان دنوں کمالیہ میں پرائس کنٹرول میجسٹریٹس نے اپنے فرائض سے لاپرواہی برتنی معمول بنایا ہوا ہے۔ دکانداروں نے سرکاری ریٹ لِسٹس چھپا کر رکھی ہوئی ہیں۔ ہر دوکاندار کا اپنا ریٹ ہے۔ کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ عوام کو دونو ں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے۔ عوام کا کوئی پُرسانِ حال نہیں ہے۔ دکانداروں کو جرمانے قیمتیں کم کروانے کا حل نہیں ہے۔ کمالیہ کی عوامی، سماجی اور شہری تنظیموں نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بذدار سے مطالبہ کیا ہے کہ فرائض سے پہلوتہی کرنے والے پرائس کنٹرول میجسٹریٹس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے اور مستقل بنیادوں پر مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے دکانداروں کا محاسبہ کیا جائے۔