Buy website traffic cheap

پاکستان

”ہمیں پیار ہے پاکستان سے“

لاہور (ویب ڈیسک) پاک فوج نے رواں برس 6 ستمبر کو یوم دفاع و شہداءمنفرد انداز میں منانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ قوم 6 ستمبر کو ”ہمیں پیار ہے پاکستان سے“کے عنوان کے تحت منفرد انداز میں اپنے شہداءکو خراج تحسین پیش کرے گی ، اس دن قوم کے نمائندے ہر شہید کے گھر جائیں گے اور شہیدوں کے لواحقین کا شکریہ ادا کیا جائے گا۔پاکستان کے ہر طبقے کے فرد نے پچھلے 70 سال میں بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں، جن میں ایک ریڑھی والے سے لے کر مسلح افواج کے جوان اور دیگر افراد بھی شامل ہیں۔
یوم دفاع کو منفرد اندازمیں منانے کا فیصلہ ، ہر محب وطن پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔ وطن پر جان نچھاور کرکے بجا طور پر دلی خراج عقیدت کے حق دار ہیں۔ اگر ہم آزاد ہیں اورہمارے سر فخر سے بلند ہیں ،تو یہ پاک فوج کی جان نثاری کا صدقہ ہے۔ ستمبر کی جنگ میںدفاع وطن کے لئے پاک فوج کے بہادرانہ کارنامے ، دنیا بھر کی فوجی اکیڈیمیوں کے نصاب میں شامل ہیں۔ دوروزقبل 65ءکی جنگ کے ایک ہیروسپاہی مقبول حسین کا انتقال ہوا، جو 40برس تک بھارت کی قید میں رہے۔ مرحوم سپاہی مقبول نے بھارتی جیلوں میں بے شمار مصائب برداشت کئے ، یہاں تک کہ ان کی زبان بھی کاٹ دی گئی لیکن وہ اپنے وطن کیخلاف بولنے پر تیار نہ ہوئے۔ مرحوم کی تدفین پورے فوجی اعزاز کے ساتھ عمل میں لائی ہے، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاتعزیتی بیان میں مرحوم کی قربانیوں کا کھلا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان اور پاک فوج کو ایسے بہادر سپوتوں پر فخر ہے ان کی قربانی تادیر یاد رکھی جائے گی۔ ہمارا ہر شہید اور فوجی حب الوطنی اور قربانی کے جذبے سے اسی طرح سرشار ہے جس کی ایک مثال مرحوم سپاہی مقبول حسین ہیں۔پاک فوج کے اس روشن کردار کی وجہ سے وطن کا ہر شہری اس سے بے پناہ محبت کرتا ہے۔ پاک فوج عالمی امن میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا بھر میں مختلف ملکوں میں جاری امن مشنوں میں پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ ان کی خدمات کی بدولت ان ملکوں میں پاکستان کا نام عزت سے لیااور ذکر احترام سے کیا جاتا ہے۔