Buy website traffic cheap

جوہی چاولہ

معروف بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ کی خاموشی سے پاکستان آمد، تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

لاہور(ویب ڈیسک): بھارت کی معروف اداکارہ جوہی چاولہ آج کل پاکستان کے دورے پر ہیں اور کراچی میں اپنے قریبی عزیزوں کے ہاں قیام کررہی ہیں. ان کی آمد کا پاکستانیوں کو اس وقت پتہ چلاجب انہوں نے دوپہر کا کھانے کے بعد کچھ قریبی دوستوں کیساتھ لی گئی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں.انہوں نے تصاویر کے ساتھ لکھا کہ کھانا کھانے کے بعد وہ جوانی پھر نہیں آنی فلم دیکھنے جائینگی.جو اتفاق سے ایک ہندوستانی لڑکی اور پاکستانی لڑکے کی محبت کی کہانی ہے. یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ چوہی چاولہ پاکستان آئی ہیں بلکہ اس سے قبل 2013 اور 2016 میں بھی پاکستان آچکی ہیں.