Buy website traffic cheap


دیامیربھاشاڈیم فنڈ، پاکستان پیپلزپارٹی کی اہم شخصیت بھی میدان میں آگئی، اہم اعلان کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ تمام پاکستانیوں کوڈیم فنڈمیں بڑھ چڑھ کرحصہ لیناچاہئے،میں بھی ڈیمز فنڈ میں چندہ دوں گا لیکن اس کی تشہیرکی ضرورت نہیں۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کا کہناتھا کہ ڈیم کی تعمیرکے علاوہ پانی ضائع کرنے سے بھی روکناہوگا،نندی پورپاور پروجیکٹ کاسپریم کورٹ نے ازخودنوٹس لے لیا ہے ، نندی پوراوررینٹل پاورکیس میں میرے حوالے سے کمیشن بنایاجائے ۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ،قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کا کسی جماعت سے اتحاد نہیں ہے،تمام جماعتیں اپنے منشورکے تحت اسمبلی میں موجودہیں ،ملکی مفاد میں اپوزیشن کا ساتھ دیں گے،حکومت اگراچھاکام کرے گی تو اس کو بھی سراہا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ملک کی ترقی و خوشحالی اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کام کررہی ہے اور ہماری قیادت کا ویژن بھی یہی ہے ۔اس لئے ہم نے جمہوریت کے تسلسل کی خاطر انتخابات میں دھاندلی کے باوجود پی ٹی آئی حکومت کو قبول کیا ۔