Buy website traffic cheap


پاکستان کے حالات پر ہنگامی اجلاس، وزیراعظم وفد کے ہمراہ لندن پہنچ گئے

پاکستان کے حالات پر لندن میں اجلاس طلب کر لیا گیا، جہاں نوازشریف صدارت کریں گے وزیراعظم شہبازشریف اورکابینہ ارکان شرکت کریں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف کابینہ وفد کے ہمراہ لندن پہنچ گئے ہیں، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب ، احسن اقبال ، ایاز صادق ، خواجہ آصف اور سعد رفیق وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم دو دن لندن میں قیام کریں گے، وہ برطانیہ کے اعلی حکام سے بھی ملاقات کریں گے، رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف نے شہباز شریف اور دیگر پارٹی رہنماوں کو طلب نہیں کیا ہے، انہوں نے نواز شریف سے مشاورت کے لیے ملاقات کی درخواست کی تھی۔دوسری جانب سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان سے آئندہ الیکشن میں مکمل جان چھوٹ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وہ تباہی مچائی ہے کہ جس کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمارا قومی کلچر ہی بگاڑ دیا، پاکستان میں70 سال میں پہلی بار ایسا کلچر دیکھ رہے ہیں۔