Buy website traffic cheap


نئی فلم کی جھلک جاری نہ کی گئی تو خودکشی کرلوں گا، باہوبلی کو مداح کی دھمکی

ممبئی: مشہور جنوبی بھارتی اداکار پربھاس کے مداح نےاداکارکوان کی نئی فلم ‘سالار’ کی جھلک جاری نہ کرنے پر خودکشی کی دھمکی دے دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشہور فلم باہوبلی میں مرکزی کردار ادا کرنےوالے س±پراسٹارپربھاس کو ان کے ایک دیوانے مداح نے دھمکی آمیز خط ارسال کیا ہے جوکہ سوشل میڈیا پر بھرپور وائرل ہو رہا ہے۔

اداکار پربھاس کے بھارت سمیت دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں مداح موجود ہیں جبکہ باہوبلی سیریز کے بعد ان کے مداحوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ بھی ہوا ہے،یہی وجہ ہے کہ ان کے مداح ان سے محبت کا اظہار کرنے کے لئے کچھ بھی کر جاتے ہیں۔

حال ہی میں اداکار کے ایک مداح نے ان کی آنے والی فلم ‘سالار’ کی کوئی اپ ڈیٹ نہ ملنے کی صورت میں اپنی جان لینے کی دھمکی دی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس خط میں پربھاس کے مداح نے لکھا ہے کہ ‘اگر سالار کے میکرز نے فلم کے حوالے سے جلد کوئی اپ ڈیٹ جاری نہ کی تو وہ اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیں گے’۔

مداح نے مزید لکھا کہ ‘ہم پہلے ہی دکھی ہیں جیسا کہ ساہو، رادھے شیام اور پربھاس کی پچھلی فلموں میں ہوا تھا اگر اس ماہ سالار کی کوئی معلومات فراہم نہ کی گئیں تو میں یقینی طور پر خودکشی کر لوں گا، ہمیں سالار کی اپ ڈیٹس چاہیئے’۔

واضح رہے کہ پربھاس آخری مرتبہ ہدایتکاررادھے کرشن کمار کی ہدایتکار ی میں بننے والی فلم رادھے شیام میں مرکزی کردار نبھاتے نظر آئے تھے جس نے باکس آفس پر دھوم مچا دی تھی تاہم اب اداکار کےمداح ان کی آنے والی فلم سالار کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔