Buy website traffic cheap

Farah gogi

مجھے کیو ں بلا یا ، فرح گوگی ایف آئی ایف اور انٹرپو ل پر سیخ پا

لاہور: سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کی لیگل ٹیم نے ایف آئی اے اور انٹرپول کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔فرح گوگی کی لیگل ٹیم کے مطابق فرح گوگی کے خلاف کی جانے والی کارروائی سیاسی بنیادوں پر ہے، ان کے خلاف درج مقدمہ ایف آئی اےکے دائرہ اختیار سے باہر ہے، فرح گوگی کے ریڈوارنٹ کے لیے کی جانے والی خط وکتابت آرٹیکل3 کی خلاف ورزی ہے۔لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ ریڈنوٹس کی درخواست میڈیا پر جاری کرکے ہتک عزت کی گئی، ایسے ریڈ وارنٹ جاری کرکے ملک کی بدنامی ہوتی ہے۔لیگل ٹیم نے انٹرپول سے درخواست کی ہےکہ ریڈوارنٹ کے لیے دوبارہ خط لکھا جائے تو سخت کارروائی کری