Buy website traffic cheap

A few moments before the arrest of Imran Khan, the picture came out

عمران خان کی گرفتاری سے چند لمحے قبل کی تصویر سامنے آگئی

اسلام آباد ،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری سے چند لمحے قبل کی تصویر سینئرصحافی حامد میر نے شیئرکردی۔تصویر کیساتھ حامد میر نے لکھا کہ’ گرفتاری سے چند لمحے قبل عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں بائیو میٹرک کا انتظار کررہے تھے ، ان کے وکیل بیرسٹر گوہر خان نے مجھے بتایا کہ رینجرز نے بائیومیٹرک پراسیس کے دوران ہی عمران خان کو گرفتار کیا، گوہر خان کا دعویٰ تھا کہ رینجرز اہلکاروں نے پہلے انہیں دھکا دیا اور پھر انتہائی مشتعل انداز میں خان کو گرفتار کرلیا ‘۔