Buy website traffic cheap

Actress Saba Qamar is unwell

اداکارہ صبا قمر کی طبیعت ناساز، مداح تشویش میں مبتلا

کراچی: پاکستان شوبز کی صفِ اوّل کی اداکارہ صبا قمر طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال میں داخل ہو گئیں۔صبا قمر نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ا±نہیں پھیپھڑوں کا انفیکشن ہو گیا ہے۔اداکارہ نے پیغام کے ساتھ تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ان کے ہاتھ پر ڈرپ لگی دیکھی جا سکتی ہے۔صبا قمر نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران سیٹ پر دھواں پیدا کرنے کیلئے استعمال کیے جانے والے ڈیزل کی وجہ سے انہیں پھیپڑوں کا انفیکشن ہو گیا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ا±نہوں نے سیٹ پر ڈیزل کے استعمال سے منع کیا تھا کیونکہ یہ صحت کیلئے بہت خطرناک ہے اور یہ ان سے بہتر کون سمجھ سکتا ہے۔