Buy website traffic cheap

Article 6 file against Imran Khan

عمران خان کیخلاف سنگین غداری کیس کی کارروائی شروع کرنے کی درخواست پراہم پیش رفت

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف آئین شکنی و سنگین غداری کے کیس میں کارروائی شروع کرنے کی استدعا پرفریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔سابق وزیراعظم عمران خان کےخلاف آئین شکنی و سنگین غداری کےکیس میں ہائی کورٹ میں آئینی درخواست کی ابتدائی سماعت چیف جسٹس ہائی کورٹ نعیم اخترافغان کی سربراہی میں2 رکنی بینچ نےکی۔عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے دائرکردہ درخواست پر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی شروع کرنے کی استدعا پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 مئی کو جواب طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر نے آئین شکنی وسنگین غداری کیس کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی، درخواست میں 3 اپریل کو سابق وزیراعظم کی طرف سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیاگیا تھا۔درخواست گزار کی پیروی میں سابق صدر سپریم کورٹ بار امان اللہ کنرانی عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے سپریم کورٹ کے ماضی میں سنگین غداری سے متعلق و حالیہ فیصلوں کی روشنی میں حکومت کو ہدایات جاری کرنے کی استدعا کی گئی۔درخواست میں حکومت پاکستان کو سیکرٹری قومی اسمبلی و سیکرٹری قانون و انصاف کے ذریعے فریق بنایا گیا۔امان اللہ کنرانی کے مطابق عدالت نے فریقین کے علاوہ اٹارنی جنرل کو بھی کیس میں معاونت کے لیے نوٹس جاری کردیا ہے۔