Buy website traffic cheap

Contempt of Parliament is an offence

پارلیمنٹ کی توہین پر اب سزا ملے گی ، قومی اسمبلی میں بل کی تحریک پیش

 اسلام آباد: پارلیمنٹ کی توہین کو جرم قرار دینے کے بل کی تحریک قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں توہین پارلیمنٹ بل کی تحریک رانا قاسم نون نے پیش کی۔مجوزہ بل کے تحت پارلیمانی کمیٹی توہین پارلیمنٹ پرکسی بھی ریاستی یا حکومتی عہدیدار کو طلب کرسکے گی۔ بل کے مطابق پارلیمنٹ کی توہین کو جرم قراردیا جائےگا، پارلیمنٹ کی توہین کے مرتکب ملزم کو 6 ماہ قید اور 10 لاکھ روپے جرمانےکی سزائیں دی جاسکیں گی۔بل میں تجویز دی گئی ہے کہ 24 رکنی کمیٹی توہین پارلیمنٹ کیسز کی تحقیقات کرےگی،کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے 12،12 اراکین کو شامل کیا جائےگا۔کمیٹی شکایات کی رپورٹ پر اسپیکریا چیئرمین سینیٹ کو سزا تجویز کرےگی، اسپیکریا چیئرمین سینیٹ متعلقہ شخص کے خلاف سزا کے تعین کا اعلان کرسکیں گے۔