Buy website traffic cheap

Hameed againsed Imran khan

عمران خان نے نوجوانوں کو گمراہ کردیا،پی ٹی آئی کے اہم رہنما ءمخالفت میں سامنے آگئے

اسلام آباد ، تحریک انصاف کے منحرف رہنما میجر (ر) خرم حمید روکھڑی نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کے نوجوانوں کو گمراہ کر دیا، ملک کو تباہ کرنے کی ساری خصوصیات عمران خان میں موجود ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق میجر (ر) خرم حمید روکھڑی کا نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک میں تباہی کر دی، ہمیں لگتا تھا کہ یہ ملک میں کرپشن کا خاتمہ کرے گا مگر یہ خود کرپشن کیس میں گرفتار ہوا۔ عمران خان کو مظلوم ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ناکام ترین حکمران کو مظلوم ترین سیاست دان بنا دیا گیا۔ عمران خان نے اپنی سوشل میڈیا ٹیم کا بھی فائدہ اٹھایا جس کی یورپ میں فیک آئی ڈیز تھیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنے آگے لوگوں کو جھکتے دیکھنا اچھا لگتا ہے، انہیں ہیرو شپ میں مزا آتا ہے، وہ لیڈر نہیں بن سکا۔ موجودہ صورت حال ایک، دو دن کی بات نہیں، سارا معاملہ تب شروع ہوا جب ایک آئینی حکومت کو ہٹایا گیا۔ سیاسی لیڈر شپ کا کام ہے ملک کے اداروں کو مضبوط کریں۔