Buy website traffic cheap

Believe in merit, will never refer anyone, Faisal Qureshi

میرٹ پر یقین رکھتا ہوں، کبھی کسی کو ریفر نہیں کروں گا، فیصل قریشی

کراچی:معروف سینئر اداکارفیصل قریشی نے کہا ہے کہ وہ میرٹ پر یقین رکھتے ہیں اور کبھی کسی کو ریفر نہیں کرینگے۔ ایک انٹرویو میں فیصل قرشی نے ٹی وی اسکرین پر اپنی بڑی بیٹی حنیش قریشی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی دنیا میں مصروف ہے، کام کر رہی ہے، پہلے اس نے کچھ پروجیکٹس میں اداکاری کی ہے لیکن میرا نہیں خیال کہ وہ اداکاری کو مزید آگے لے کر چلے گی۔انہوں نے بتایا کہ وہ میرٹ پر یقین رکھتے ہیں اگر کوئی حنیش یا پھر ان کے بھانجے دانیال کے حوالے سے ان سے رابطہ کرتا ہے تو اسے یہ ہی کہتے ہیں کہ اگر بہتر لگ رہا ہے تو کاسٹ کرو ورنہ نہیں، میں کسی کو ریفر نہیں کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جو کسی کے ریفرینس سے کام کرتا ہے اور جو اپنے میرٹ پر کام کرتا ہے اس کا واضح قرف اسکرین پر نظر آجاتا ہے، اس لئے میں کبھی کسی کو ریفر نہیں کروں گا۔