Buy website traffic cheap

Glimpses of the first Turkish drama of Pakistani artists continue

پاکستانی فنکاروں کے پہلے ترکش ڈرامے کی جھلک جاری

  1. کراچی :پاکستانی فنکاروں عتیقہ اوڈھو ، توثیق حیدر اور عطا بیگ محسن کے پہلے بین الاقوامی ترکش ڈرامہ سیریل کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ترکش کامیڈی ڈرامہ سیریل کویو بیاز کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے لکھا کہ میرے پہلے ترکش ڈرامے سے ایک جھلک، پوری ٹیم کے ساتھ کام کرکے بہت مزہ آیا یہ ایک بہترین تجربہ تھا۔ انہوں نے پروجیکٹ کی کامیابی کے لئے دعا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ دعا کرتی ہوں کہ یہ سب کو پسند آئے، پاکستان اور ترکیہ پرانے دوست ہیں اور امید کرتی ہوں کہ مستقبل میں بھی ہمارے فنکار ایک ساتھ کام کریں گے۔ عتیقہ اوڈھو کے مدمقابل اداکار توثیق حیدر نے بھی اس ڈرامہ سیریل کی پہلی قسط سے ایک سین شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آخر کار انتظار ختم ہوا ، ہمارا ڈرامہ شروع ہوگیا ہے۔