Buy website traffic cheap

Mehwish Hayat, Kabri Khan defamation case hearing adjourned

مہوش حیات‘ کبری خان ہتک عزت کیس ‘سماعت15اگست تک ملتوی

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے اداکارہ مہوش حیات اور رابعہ اقبال عرف کبری خان کی عادل فاروق راجہ کیخلاف درخواست پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 15اگست تک ملتوی کردی۔ رپورٹ کے مطابق جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو اداکارہ مہوش حیات اور رابعہ اقبال عرف کبری خان کی عادل فاروق راجہ کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔ درخواست گزار کے وکیل خواجہ نوید ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ کاغذی کارروائی کے علاہ ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ قابل اعتراض تصاویر اور مواد تاحال انٹرنیٹ پر موجود ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے درخواستوں کی سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔