Buy website traffic cheap

North Waziristan, mastermind of suicide attacks killed

شمالی وزیرستان، خودکش حملوں کا ماسٹر مائنڈ صدام عرف لنگڑا ہلاک

راولپنڈی:شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔سرکاری حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران اہم دہشت گرد اور خودکش حملوں کے ماسٹر مائنڈ صدام المعروف لنگڑا کو ہلاک کر دیا۔سرکاری حکام نے بتایا ہے کہ دہشت گرد کا تعلق ٹی ٹی پی کھدری گروپ سے ہے۔سرکاری حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔