Buy website traffic cheap

Shah Mehmood, Asad Umar, Fawad Chaudhry transferred to Adiala Jail

شاہ محمود، اسد عمر، فواد چوہدری اڈیالہ جیل منتقل

اسلام آباد:تحریک انصاف کے گرفتار رہنماو¿ں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ وفاقی پولیس کے ترجمان کے مطابق جلاﺅ، گھیراﺅ اور پ±رتشدد مظاہروں پر اکسانے والوں کی نقصِ امن کے خطرے کے تحت گرفتاریاں ہوئی ہیں۔پولیس نے پی ٹی آئی کے تینوں رہنماو¿ں کو گزشتہ روز نقص امن کے خطرات کی وجہ سے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا۔شاہ محمود قریشی کو گلگت بلتستان ہاﺅس سے، فواد چوہدری کو سپریم کورٹ کے احاطے سے اور اسد عمر کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ مسرت جمشید چیمہ، جمشید چیمہ کو بھی اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔حکام نے کہا کہ ملیکہ بخاری اور فلک ناز کو بھی اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے۔اڈیالہ لائے گئے رہنماو¿ں کا جیل میں طبعی معائنہ بھی کیا گیا۔