Buy website traffic cheap

Ayesha Umar announced to stay away from social media

عائشہ عمر نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کردیا

کراچی :پاکستان کی نامور اداکارہ اور عرصے سے شوبز سے وابستہ عائشہ عمر نے دو ہفتوں کے لیے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔اداکار و شوبز شخصیات اکثر اپنے ذہنی سکون کے لیے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرتی ہیں، کچھ روز قبل اداکارہ انوشے اشرف نے رمضان سے قبل روحانی پاکیزگی کے لیے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کی تھی جب کہ اشنا شاہ نے بھی شادی کے بعد سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔اس کے علاوہ امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سلینا گومز جو انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ ہیں، انہوں نے بھی سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔اب عائشہ عمر نے بھی دو ہفتے کے لیے سوشل میڈیا سے دور رہنے کا اعلان کردیا۔