Buy website traffic cheap

PCB is keen to talk to Jay Shah for an early decision

ایشیاکپ تنازع : پی سی بی جلد فیصلے کیلئے جے شاہ سے بات چیت کا خواہش مند

لاہور : ایشیاکپ 2023 کی میزبانی پر ہونے والے تنازع کے حل کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے سربراہ بھارتی کرکٹ بورڈ جے شاہ سے بات چیت کی خواہش کا اظہار کردیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی ایشیاکپ کےمعاملے پر جلد فیصلے کاخواہش مند ہے جس کیلئے پی سی بی جے شاہ سے بات چیت کرکے معاملے کو حتمی شکل دینا چاہتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی سری لنکااور بنگلا دیش سےبات چیت کریں گے جس میں وہ دونوں ممالک کے بورڈ کے تحفظات دور کریں گے۔ذرائع کے مطابق دونوں بورڈز کو ہائبرڈ فارمولے اور یواے ای میں میچز پر اعتراضات ہیں جب کہ پی سی بی دونوں بورڈز کےعہدیداران کو قائل کرنےکی کوشش کرےگا۔