Buy website traffic cheap

When will internet service be restored in the country?

ملک میں انٹرنیٹ سروس کب بحال ہوگی؟ وزیر داخلہ نے اعلان کر دیا

اسلام آباد :وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ملک میں بند انٹرنیٹ سروس بحال ہونے سے متعلق اعلان کیا ہے۔9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس محدود کردی تھی جبکہ سوشل میڈیا تک رسائی کو بھی محدود کردیا گیا تھا۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کو رہا کیے جانے کے حکم کے بعد عوام توقع کررہے تھے کہ اب ملک میں فوری طور پر انٹرنیٹ سروس معمول پر آجائے گی لیکن ایسا نہ ہوسکا۔ذرائع پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی ہدایات کے بعد ہی ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال کی جائےگی۔نجی ٹی و ی کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں رانا ثنا ءاللہ نے ملک میں انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کے حوالے سے اعلان کیا۔رانا ثناءاللہ نے بتایا کہ ایک آدھ دن میں ملک میں انٹرنیٹ سروس بحال ہو جائے گی۔