Buy website traffic cheap

7 security personnel martyred in Balochistan FC compound attack

بلوچستان ایف سی کمپاؤنڈ حملے میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید

کوئٹہ: شمالی بلوچستان میں ایف سی کمپاونڈ مسلم باغ میں کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا، جس کے دوران چھ دہشت مارے گئے اور سات سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے.آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن 12 مئی کی شام کو دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرنے کے بعد شروع ہوا تھا،کلیئرنس آپریشن 13 مئی کی صبح مکمل کر لیا گیا ہے۔اس میں یرغمالیوں کو بچانے کا آپریشن شامل تھا اور ساتھ ہی ایک رہائشی بلاک سے تین خاندانوں کو بچانا تھا۔ دہشت گردوں نے اپنے خوفناک عزائم سے بچوں کو بھی نہیں بخشا۔ کمپاو¿نڈ میں موجود تمام چھ دہشت گرد، جو پوری طرح اسلحے سے لیس تھے، کو ہلاک کردیا گیا.ان کے روابط کا پتہ لگانے اور سہولت کاروں کو گرفتار کرنے اور ان کے اسپانسرز کو بے نقاب کرنے کے لیے انٹیلی جنس فالو اپ جاری رکھا جائے گا۔کلیئرنس آپریشن کے دوران ایک شہری سمیت قوم کے 7 بیٹے شہید ہو گئے.جبکہ ایک خاتون سمیت چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاڑ کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔