Buy website traffic cheap

A lot is going to happen, the last week of May is very dangerous: Manzoor Wasan's prediction

بہت کچھ ہونیوالا ہے، مئی کا آخری ہفتہ بہت خطرناک ہے:منظور وسان کی پیشگوئی

کراچی: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے رواں ماہ سے متعلق پیشگوئی کی ہے۔ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ رواں ماہ مئی کا آخری ہفتہ بڑا خطرناک نظرآرہا ہے، بہت کچھ ہونے والا ہے، عمران خان کا بظاہر کھیل ختم ہوتا جارہا ہے جب کہ پی ڈی ایم کا ارادہ تھا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرکے 8 اکتوبرکو الیکشن کرائے۔انہوں نے کہا کہ اب ملک کےحالات ایسے ہیں کہ رواں سال الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے، ہوسکتا ہے کہ ملک میں کولیشن حکومت بنے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آئین میں ترمیم کرکے الیکشن مزید ایک سال کے لیے آگے بڑھائے جائیں۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو تحمل اور تدبر کے ساتھ سوچ سمجھ کر فیصلے لینے چاہیے، عمران خان کے پاس وقت تھا مگر انہوں نے وہ بھی ضائع کردیا، پی ٹی آئی اب پہلے جیسی پارٹی نہیں رہے گی، الیکشن میں بھی چند لوگ ہی کھڑے ہوں گے۔