Buy website traffic cheap

PTI leader Malik Amin Aslam also announced to quit Tehreek-e-Insaf

پی ٹی آئی رہنما ملک امین اسلم کا بھی تحریک انصاف چھوڑ نے کا اعلان

لاہور :پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر ملک امین اسلم نے تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کردیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک امین اسلم نے کہا کہ اس وقت ایک ایجنڈے نے پارٹی کو ہائی جیک کیا، اس پر پارٹی کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر سب کچھ دیکھ کر سکتے میں چلا گیا، اب اس ایجنڈے کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا، یہ ایجنڈا جو لوگ بھی بنارہے ہیں وہ خیر خواہ نہیں وہ اس جماعت کو گہری کھائی میں پھینک آئے ہیں۔ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں جلوس نکالے گئے ان کے ٹارگٹ فوجی تنصیبات تھیں، یہ ایجنڈا دشمنوں کا خواب پورا کررہا ہے، 9 مئی کو پارٹی کارکنان نے قانون ہاتھ میں لیا، پارٹی لیڈر شپ کو اس سب کی انکوائری کرانی چاہیے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی ا?ئی کے رہنما عامر کیانی نے بھی تحریک انصاف چھوڑ نے کا اعلان کیا تھا