Buy website traffic cheap

Balochistan: Terrorist attack on security forces post

بلوچستان:سکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 جوان شہید

راولپنڈی :بلوچستان کے علاقے زرغون میں سکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے حملے پر پوسٹ پر موجود جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان شہید ہوگئے، سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ کوئلے کی کانوں سے بھتہ خوری روکنےکے لیے چیک پوسٹ حال ہی میں بنائی گئی تھی۔