Buy website traffic cheap

Armed men forcibly took away Gibran Nasir in Karachi: Mansha Pasha's wife

کراچی میں مسلح افراد جبران ناصر کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے: اہلیہ منشا پاشا

کراچی: معروف سماجی کارکن، وکیل اور سیاستدان کی اہلیہ اور اداکارہ منشا پاشا نے کہا ہے کہ مسلح افراد جبران ناصر کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔اداکارہ منشا پاشا نے ویڈیو بیان میں کہا کہ سفید ڈبل کیبن گاڑی میں سوار تقریباً 15 مسلح افراد نے راستہ روکا اور پھر شوہر جبران ناصر کو اپنے ہمراہ لے گئے۔منشا پاشا نے کہا کہ مسلح افراد جبران ناصر کو زبردستی اپنے ساتھ لے کر گئے، انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ ان کے شوہر کی جلد گھر واپسی کے لیے دعا کریں۔دوسری جانب انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے جبران ناصر کے اغوا پر شدید اظہار تشویش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جبران کو بحفاظت فوری طورپر بازیاب کرایا جائے اور اغواءکاروں کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔