Buy website traffic cheap

Shahbazgil registered himself as a foreign agent of COPTI as an American citizen

شہبازگِل نے بطور امریکی شہری خودکوپی ٹی آئی کا فارن ایجنٹ رجسٹرکرالیا

واشنگٹن:شہباز گِل نے خود کو امریکا کے فارن ایجنٹ رجسٹریشن ایکٹ کے تحت رجسٹر کرایا جس کے بعد امریکی جسٹس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے شہباز گل کو رجسٹریشن نمبر جاری کردیا گیا ہے۔شہباز گل نے پی ٹی آئی کیلئے امریکا میں ملاقاتوں اور فنڈریزنگ کی تفصیلات سے ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس کو آگاہ کردیا ہے، انہوں نے اس سال 19 اپریل تا9 مئی امریکا میں پی ٹی آئی کے لیے 9 ملاقاتوں کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔شہباز گل نے امریکی رجسٹریشن دستاویزات میں دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ امریکی اداروں کوپاکستان میں انسانی حقوق اور جمہوری اقدارکی خلاف ورزیوں سےآگاہ کروں گا، میں امریکی پاکستانیوں اور امریکی سینٹرز سے ملاقاتیں کروں گا، امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اور جسٹس ڈپارٹمنٹ میں بھی ملاقاتیں کروں گا۔