Buy website traffic cheap

Zaman Khan's brilliant performance continues in T20 Blast

ٹی 20 بلاسٹ میں زمان خان کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری

لندن: ٹی 20 بلاسٹ میں پاکستانی فاسٹ باولر زمان خان کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔ڈربی شائر کی نمائندگی کرنے والے زمان خان نے برمنگھم کے خلاف چار اوورز میں 34 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، زمان نے 12 گیندیں ڈاٹ بھی کرائیں۔اس کے علاوہ ڈربی شائر کے حیدر علی نے میچ میں 32 رنز بنائے جبکہ ناٹنگھم شائر کے شاہین آفریدی نے پھر بیٹنگ کے جوہر دکھائے، انہوں نے 4 چھکوں کی مدد سے 11 گیندوں پر 29 رنز بنائے۔دوسری جانب لیسٹرشائر کی نمائندگی کرنے والے قومی فاسٹ باو¿لر نسیم شاہ نے بھی 4 اوورز میں 20 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی ہے۔