Buy website traffic cheap

Rizwan's expression of regret on the train accident in India

بھارت میں ٹرین حادثے پر رضوان کا دلی ہمدردی اورافسوس کا اظہار

  لاہور:پاکستان ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے بھارتی ریاست اڑیسہ میں المناک ٹرین حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں محمد رضوان نے لکھا کہ انسانی جانوں کا ضیاع ہمیشہ ہی تکلیف دہ ہوتا ہے ، میری دعائیں بھارت میں ہونے والے ٹرین حادثے کے متاثرین کیلئے ہیں۔واضح رہے کہ 3جون کو بھارتی ریاست اڑیسہ میں2 مسافر ٹرینیں ایک ٹریک پر آکر آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے کے بعد مسافر بوگیاں دوسرے ٹریک پر کھڑی مال گاڑی پر چڑھ گئیں جب کہ خوفناک تصادم میں 288 افراد ہلاک اور 900 افراد زخمی ہوئے تھے۔