Buy website traffic cheap

Apple has introduced a VR headset, priced at $3,500

ایپل نے وی آر ہیڈسیٹ پیش کردیا، قیمت 3500 ڈالر

سان فرانسسکو: ایپل نے آگمینٹڈ ریئلٹی کے تحت کام کرنے والے ہیڈ سیٹ کا اعلان کردیا ہے جو اگمینٹڈ ریئلٹی کے تحت کام کرے گا۔ اسے ’وڑن پرو‘ کا نام دیا گیا ہے لیکن 3500 ڈالر کی ہوشربا قیمت رکھی گئی ہے۔اس کا پورا نام ’ایپل وڑن پرو‘ رکھا گیا ہے اور اس کے ساتھ ائی فون کا جدید ترین اپریٹنگ سسٹم بھی پیش کیا جارہا ہے۔ کمپنی کے سی ای او، ٹِم کک کے مطابق گزشتہ دس برس کے دوران ایپل کی جانب سے یہ ایک اہم ہارڈویئر ہے جس میں مجازی اور حقیقی دنیا کو باہم ملایا گیا ہے۔تاہم اس کی غیرمعمولی قیمت کو دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ نے نمایاں کیا ہے کہ کیونکہ چند روز قبل میٹا نے اپنے نئے وی آر ہیڈسیٹ تھری کا اعلان کرتے ہوئے اس کی قیمت 499 ڈالر بتائی تھی۔ تاہم ایپل کے اس نئے ہیڈسیٹ کے ڈیزائن کو سراہا گیا ہے جو روایتی وی آر عینکوں کے بجائے برف میں پھسلنے والے کھلاڑیوں کی عینک زیادہ معلوم ہوتا ہے۔ایپل کے مطابق یہ آگمینٹڈ ریئلٹی پر کام کرے گا جس میں ہم اسکرین پر حقیقی اور مجازی دنیا ایک ساتھ دیکھ سکتے ہیں یا پھر حقیقی عکس و مناظر پر مزید معلومات و اضافے کے ساتھ اس کا نظارہ کریں گے۔ایپل کے مطابق اس سے آپ سالگرہ اور شادی بیاہ کی تقاریب کی ویڈیو کو ایسے دیکھ سکیں گے کہ گویا وہاں موجود ہیں۔ لیکن سب سے بڑھ کر یہ گیمنگ کو ایک نئی جہت عطا کرے گا۔ تاہم مجازی دنیا اور فلموں کو ایک نئے انداز سے دیکھا جاسکے گا۔