Buy website traffic cheap

If you don't want to show your face in video calls, you will definitely like the new feature of Meta Apps

میٹا کا صارفین کے خدشات دور کرنے کا فیصلہ

برلن: جرمن کی قانون ساز ایجنسی فیڈرل کارٹیل آفس نے کہا ہے کہ میٹا اپنے پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین کے لیے ایک نیا جائزہ متعارف کرانے جارہا ہے جو صارفین کے ڈیٹا چوری کے خدشات کو دور کرنے کے لیے ایک مثبت قدم کی حیثیت رکھتا ہے۔ایجنسی نے کہا کہ میٹا کے اکاو¿نٹس سینٹر صارفین کو بڑے پیمانے پر مفت اور بااختیار فیصلہ کرنے کی اجازت دے گا کہ آیا وہ انسٹاگرام اور فیس بک جیسے اکاونٹس کو ایک ساتھ یا الگ الگ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔میٹا کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہم نے میٹا اکاو¿نٹ کا جائزہ اپ ڈیٹ کر دیا ہے تاکہ زیادہ شفاف طریقے سے یہ دکھایا جا سکے کہ ہماری سروسز کیسے مل کر کام کرتی ہیں اور لوگوں کو پلیٹ فارمز کے فیچرز پر مزید کنٹرول فراہم کرتی ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کمپنی جرمن اتھارٹی کے ساتھ تعمیری کام جاری رکھے گی۔واضح رہے کہ 2019 میں کارٹیل ا?فس نے میٹا اور پھر فیس ب±ک پر صارفین کی رضامندی کے بغیر متعدد ذرائع سے ان کے ڈیٹا کو یکجا کرنے پر پابندی لگانے کی کوشش کی تھی جو سالوں پر محیط قانونی جنگ کی نذر رہی تاہم یورپی یونین کی اعلیٰ عدالت جولائی میں اس مقدمے کی مساعت کرے گی۔